تازہ ترینفن اور فنکار

ثنا فخر کی جم میں ایکسرسائز کی تصاویر، صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی جم میں دوران ایکسرسائز تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے اپنی ایسی تصاویر جاری کردی جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔

ثنا فخر اس سے قبل بھی اپنی رومانوی اور بے باک تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کا شکار ہوتی رہی ہیں۔

اداکارہ شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والوں پر سخت نالاں دکھائی دیں۔

تاہم ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ ثنا فخر نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصویر سے کئی لوگوں کا دل دکھا، جبکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ان کا دل کس بات پر دکھا؟۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے پوچھا کہ کیا لوگوں کو اس بات پر برا لگا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں؟۔

Leave a Reply

Back to top button