تازہ ترین

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کون کون سی شرائط پوری کر دیں؟

پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پوری کی گئی شرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس میں ٹیکس وصولی ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، بجٹ خسارہ محدود رکھنے اور پیٹرولیم لیوی میں اضافہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی جائزے کیلئے اہم اہداف حاصل کرچکے، جولائی تا ستمبرکیلئے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی، ایف بی آر نے1978ارب ہدف کےمقابلے 2041ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جولائی تا ستمبرایف بی آرنے کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کی اور لیوی کی مد میں 222 ارب روپے حاصل کیے جبکہ بی آرنےکوئی نئی ٹیکس چھوٹ بھی نہیں دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7 روپے50پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جاچکا ہے ، یکم نومبر سےگیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصدتک اضافہ کیا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ محدود رکھنےکی شرط پوری کی گئی ، پاورسیکٹر کےسرکلرڈیٹ میں اضافہ بھی آئی ایم ایف ہدف سے کم ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی تاستمبرکیلئے سرکلرڈیٹ میں292ارب روپے تک اضافےکی اجازت دی اور اسی عرصے میں پاورسیکٹرکا سرکلرڈیٹ227 ارب روپے بڑھ کر2537ارب روپے ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ ساورن گارنٹیز کی ری اسٹریکچرنگ سےمتعلق آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کیا گیا تاہم مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی فی لیٹر60 روپے کی بالائی حد تک بڑھائی گئی، صوبوں میں صحت،تعلیم پر 465ارب روپےکےاخراجات کا ہدف بھی حاصل کیاگیا ، آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریبا 70 کروڑ ڈالرز کی قسط ملےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button