تازہ تریندنیا

طالبان حکومت نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کاجائز حق قرار دیدیا

افغانستان کی طالبان حکومت نے اسرائیل کےخلاف فلسطینی مزاحمت کو فلسطینیوں کاجائز حق قراردے دیا۔

افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کیلئے مزاحمت فلسطینیوں کا جائز حق ہے۔

افغان وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی ممالک، او آئی سی، عالمی برادری بےگناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد بند کروائیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور 1100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button