پاکستانتازہ ترین

مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہوئے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔ میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ آج اس کی سالگرہ ہے، اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کی حوالے کر دیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی مونس الہٰی نے اپنے ایک دوست کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

 ٹوئٹر بیان میں مونس الہٰی نے کہا تھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا ہے، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں انہوں نے نہیں اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button