کھیل

جاپانی مئیر نےاولمپک فاتح اتھلیٹ کاتمغہ چبا ڈالا

جاپانی شہر ناگویا کے میئر تاکاشی کاوامورا نے اپنے شہر کی فاتح ایتھلیٹ کا میڈل اپنے دانتوں تلے چبا ڈالا جس پر تمغے کو تبدیل کردیا گیا۔ جاپان کی گولڈ میڈل فاتح سافٹ بال ٹیم کی ممبر میو گوٹو جب اپنے آبائی شہر پہنچیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اچانک شہر کے میئر تاکاشی نے ان کا میڈل تھام کر اپنے دانتوں میں دبا لیا، جس سے تمغہ اپنی اصل شکل کھو بیٹھا. اتھلیٹ یہ سب بس دیکھتی ہی رہ گئیں. میئیر کی اس انوکھی حرکت کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنا یا گیا.
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون اور فاتح ایتھلیٹ گوٹو کی خواہش پر انھیں اس کے بجائے نیا تمغہ دے دیا گیا.یاد رہے کہ کورونا وائرس اور ری سائیکل موبائل فونز سے تیار کیے جانے کی وجہ سے میڈلز کو دانتوں میں دبانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button