تازہ ترینجرم کہانی

بیرون ملک بھکاریوں اور جیب کتروں میں کون سا ملک پہلے نمبر ہر؟

سیکریٹری سمندر پار پاکستانی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک سے جہاز بھر بھر بھکاری باہر جارہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانی کا اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں۔

سیکریٹری سمندرپار پاکستانی نے بتایا کہ جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90فیصد پاکستانی ہوتے ہیں عراقی اور سعودی سفیر کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرموں کو بھیجتے ہیں اب یہ ٹریفکنگ کا مسئلہ بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے افراد اس لیے ڈی پورٹ ہو رہے ہیں کہ وہ بھکاری بن جاتے ہیں یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں۔

سیکرٹری نے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں یہ بھکاری زیارت پر زیادہ تر عمرہ ویزا پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔

سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ ہمارا تو وزیراعظم بھی جاتا ہے تو سمجھا جاتا ہے کہ مانگنے آیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button