Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

جرم وانصاف جوہر ٹاؤن دھماکہ، ملزم کے ساتھ رابطے میں رہنے والی خاتون گرفتار

جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت، تفتیشی اداروں نے پیٹر پال کے رابطے میں رہنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ لاہور قیام کے دوران ایک خاتون سے رابطے میں رہتا تھا۔ تفتیشی اداروں نے مشتبہ خاتون کرن کو پیٹر پال کی نشائدہی پر حراست میں لیا۔ خاتون سے پیٹرپال بارے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا لیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال محمود آباد کا رہائشی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا۔

رات گئے ڈیوڈ پال کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ بھی مارا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی تلاشی کے دوران چند دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ بحرین میں سکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے۔ ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔ ڈیوڈ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران 3 بار لاہور کا دورہ کیا۔ 27 دن یہاں مقیم رہا۔ ملزم کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز حساس ادارے نے ائیر پورٹ سے غیر ملکی شخص کو حراست میں لیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!