Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

جرنلزم سکولوں میں 1960ءکا نصاب پڑھایا جا رہا ہے . فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپنانقطہ نظر پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی۔ ملک کے 42 جرنلزم سکولز میں 1960ءکا نصاب پڑھایا جا رہا ہے ، پہلی بار میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔
انہوں نے نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، میڈیا میں ٹیکنالوجی آنے سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!