پاکستانتازہ ترین

مری میں سرما کی پہلی برفباری ،گلیات، سوات ، کالام میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوہ مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے بعد گلیات، سوات اورکالام میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ناران اور شوگران میں بھی برفباری سے سردی اور بڑھ گئی، برفباری سے ناران میں درجہ حرارت منفی 4 اور شوگران میں 2 تک گرگیا۔

سوات ، کالام ، لوئر دیر اور وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا ہے، اورکزئی میں جبر ٹاپ پہاڑی پر برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑک بند ہوگئی۔

بلوچستان میں توبہ کاکڑی اورکوہ خواجہ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے، سبی، مستونگ اور نوشکی میں بارش کے بعد خون جما دینے والی سردی ہے۔

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہورہی ہے، اس کے علاوہ چلاس، بابوسرٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈوز  اور نانگا پربت بیس کیمپ پر بھی برفباری ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button