Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستانپاکستان سے

جعلی نوکری کے اشتہار پر راولپنڈی پہنچنے والے سیکڑوں امیدوار کا احتجاج

مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا

راولپنڈی میں سیکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر پہنچ گئے اور خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

سیکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈ کے علاقے راول روڈ پہنچ گئے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا جب کہ راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردی، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!