تازہ ترینخواتینفن اور فنکار

جلن میں پیار بھی چھپا ہوتا ہے: عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ کسی کی جلن میں اس کا پیار بھی چھپا ہوتا ہے، زندگی میں اچھے اور برے فیصلے بھی ہو جاتے ہیں اور اس کا اعتراف کرنا ہی اصل بہادری ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں، لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہو گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ جلن میں پیار بھی چھپا ہوتا ہے میں لوگوں کی مثبت تنقید کو انجوائے کرتی ہوں۔

Leave a Reply

Back to top button