HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملے میں ملوث سابق امریکی فوجی گرفتار

جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملے میں ملوث سابق امریکی فوجی گرفتار

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

دی انٹیپینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں قائم جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے عملے کو یرغمال بنانے والے 10 حملہ آواروں میں سابق امریکی فوجی کریسٹوفر اہن بھی شامل تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

خیال ہے کہ 14 مارچ کو دی گارجین نے رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا تھا کہ ’ہسپانوی خفیہ ادارے کو یقین ہے کہ گزشہ ماہ جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 10 میں سے 2 کا تعلق امریکی ایجنسی سی آئی اے سے تھا‘۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سفارتخانے پر حملے میں ملوث تاحال صرف ایک گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ہسپانوی جوڈیشل ذرائع نے بتایا سفارتخانے سے ’چوری‘ ہونے کے دو ہفتے بعد ہی ایف بی آئی نے تمام سامان ہسپانوی عدالت میں کے حوالے کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اپنے واپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈرڈ میں 10 حملہ آواروں نے جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوتے ہوئے کمپیوٹرز اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

جواب دیجئے