خبریںپاکستان سے

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس ہو گئے

ویب ڈیسک: اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے بعض بندوں کو اس طرح نوازتی ہے کہ وہ ہر رنگ میں لوگوں کو پسند آتے ہیں۔ ایک ایسی ہی شخصیت معروف نعت خواں جنید جمشید تھے، جنہیں اپنے مداحوں سے بچھڑے آج تین سال ہو گئے ہیں۔

جنید جمشید جب گلوکار تھے تو ان کے نغنے ”دل دل پاکستان“ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور جب ان کی زندگی کا رخ بدلا، اللہ تعالیٰ نے ان سے دین کی تبلیغ و ترویج کا کام لینا شروع کیا تو ان کا پڑھا ہوا نعتیہ اور حمدیہ کلام عوام الناس کے دلوں کی دھڑکن بن گیا۔

جنید جمشید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے پاپ موسیقی گروپ ”وائٹل سائنز“ کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور شہرت حاصل کی۔ ان کے مقبول ترین گانوں میں قومی نغمہ ”دل دل پاکستان“، ”تم مل گئے“، ”سانولی سلونی“ اور ”وہ کون تھی“ شامل ہیں۔

جنید جمشید مرحوم مولانا طارق جمیل اور بھارتی اداکار عامر خان کے ساتھ
جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پا گئے۔ اس حادثہ میں ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔
واضح رہے کہ پی آئی کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 47 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button