تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

جوجوبا آئل: سرد موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے مفید نسخہ

جوجوبا شمالی امریکہ کا ایک پودا ہے۔ یہ جنوبی کیلیفورنیا، ایریزونا، اور یوٹاہ اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے۔شمالی امریکہ کے مقامی باشندے جوجوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتاجلتاہے یعنی جوجوباا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔

جوجوبا شمالی امریکہ کا ایک پودا ہے۔ یہ جنوبی کیلیفورنیا، ایریزونا، اور یوٹاہ اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے۔شمالی امریکہ کے مقامی باشندے جوجوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتاجلتاہے یعنی جوجوباا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔

اسی لیے یہ آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتاہے۔ ساتھ ہی یہ موئسچرائزر کے طورپر کام کرتے ہوئے جلد کو تمام دن نمی فراہم کرتا ہے۔اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اس کے چند قطرے صبح، یا شام ہاتھو ں پر لے کر مل لیں، یہ سارا دن یا ساری رات آپ کی جِلد کی ٹون کو بیلنس رکھے گا۔ حساس جلد کیلئے بھی یہ بہترین باڈی لوشن ہے۔بالوں میں لگایا جائے تو خشکی دور کرتاہے اور بالوں میں چمک لاتاہے۔

آخر لوگ ہمار ا چہر ہ ہی تو دیکھتے ہیں‘ یہ لائن کسی اشتہار کی تھی، لیکن سچ یہی ہے کہ خواتین اپنے چہرے کو دلکش و جاذب بنانے کیلئے کئی جتن کرتی ہیں، اپنی جلد کی خوبصورتی کیلئے ہزار ہا تجربات کرتی ہیں اور بہت سی ایسی پروڈکٹس بھی استعمال کرتی ہیں،جن پر لکھا ہوتاہے کہ اس میں جوجوبا آئل شامل ہے۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ اس آئل کے فوائد کے بارے میں آُ کو بتایا جائے۔

سردموسم میں یا سرد علاقوں کے لوگوں کی ایسے موسم میں ہاتھ، ہونٹ اور چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے۔ اکثر خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔شدید سرد موسم میں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کونرم اور تروتازہ رکھنے کیلئے جوجوبا آئل سے بہتر کوئی تیل نہیں ہے۔ شیابٹر میں جوجوبا آئل کا استعمال استعمال مزید اثر کرتا ہے۔
اپنے ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے جوجوبا آئل کا استعمال لاجوب ہے۔ اگرچہ زیتون اورارنڈی کا تیل اور کوکوبٹر کا استعمال بھی ہونٹوں میں نرمی لاتا ہے۔ لیکن جوجوبا آئل ہونٹوں میں قدرتی تازگی اور نرماہٹ لاتا ہے۔

لمبے خوبصورت مضبوط اور گھنے بال تمام خواتین کا خواب ہوتے ہیں۔ اپنے بالوں کی کیئر کو اولین ترجیح بنا کر آپ بھی لمبے اور خوبصورت بال حاصل کر سکتی ہے۔ کچھ بنیادی اقدامات جیسا کہ بالوں کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنا، مناسب وقفے سے بالوں کو ٹرم کروانا، ایسے شیمپو جو سر کی جلد اور بالوں کو خشک کرنے کا سبب بنے ان سے اجتناب کرنا اور سب سے اہم یہ کہ بالوں میں اچھے اور معیاری ہیئرآئل سے مساج کرنا بالوں کا کھویا ہوا حسن واپس لوٹا سکتے ہیں۔ ہیرآئل بالوں کو جڑوں سے سروں تک غذائیت فراہم کرکے ان کی نشوونما میں اضافہ، جڑوں کی مضبوطی اور بال ٹوٹنے اور گرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایسے تیل جن میں کیراٹن پروٹین موجود ہو بالوں کے متاثرہ حصوں کی مرمت اور بحالی کا کام کرتے ہیں۔

بازار میں ایسے بھی بہت سے ہیر آئل دستیاب ہیں جن میں کولیجن پروٹین، ویٹ پروٹین اور وٹامن بی 7 موجود ہوتے ہیں یہ بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور تیزی سے نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تیل ان بالوں کے لئے بہترین ہیں جو کمزور اور روکھے ہوں اور جنہیں زیادہ والیوم کی ضرورت ہو۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button