تازہ تریندنیا

مودی کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے میں ناکام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی درخواست کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کی خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے مسائل پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے متعدد بار بات ہوئی ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا ہمیشہ شہریوں کے آزادیٔ اظہارِ رائے اور پُرمن احتجاج کے حق کو مقدم رکھتا ہے اور ہماری حکومت تشدد اور نفرت کے بجائے ضمیر کی آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون کا احترام اور پاسداری اولین ذمہ داری ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے کچھ لوگ پوری قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button