تازہ ترینفن اور فنکار

جوہی چاولہ نے آریان خان کی جیل سے رہائی میں اہم کردار ادا کیا

آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے۔ بعد ازاں بومبے ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت پر رہا کردیا۔

شاہ رخ خان کی دوست اور بزنس پارٹنر جوہی چاولہ نے آریان خان کی جیل سے رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت کی شرائط کی وضاحت کے بعد اداکارہ جوہی چاؤلہ جمعہ کو این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت پہنچیں اور ایک لاکھ کے بونڈ (ضمانتی مچلکوں) پر دستخط کیے۔

جوہی چاؤلہ آریان خان کی ضامن ہیں جس کا مطلب ہے کہ اگر آریان رقم ادا کرنے میں ناکام رہے تو اداکارہ جوہی چاؤلہ اس کی قانونی طور پر ذمے دار ہوں گی۔

ممبئی سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے کہا تھا میں خوش ہوں کہ یہ سب ختم ہوا اور آریان بہت جلد گھر واپس آجائیں گے۔ میرے خیال میں یہ سب کے لیے انتہائی پرسکون بات ہے۔ ’’اب بچہ گھر آجائے گا‘‘۔

کیس کا پس منظر

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔

آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے۔ بعد ازاں بومبے ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت پر رہا کردیا۔

Leave a Reply

Back to top button