دلچسپ و حیرت انگیز

جہازوں کو کورونا سے پاک کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال

فضائی سفر کی صنعت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے سوئٹزرلینڈ میں جہازوں میں ایک ایسے روبوٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس میں وائرس کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ لائٹ موجود ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں یوویا نامی ایک کمپنی دبئی کی دناتا نامی ایئرپورٹ سروس ہلویٹک ایئرویز کے امبریئر جیٹس میں ان روبوٹس کا تجربہ کر رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جس جہاز میں ان روبوٹس کو استعمال کیا جائے گا ان میں یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ کہیں یو وی لائٹس سے جہاز کے اندر نشستیں اور دیگر چیزوں کو نقصان نہ پہنچے۔
اس کے علاوہ جہاز کے اندر ڈس انفیکٹنٹ کا زیادہ استعمال نشستوں وغیرہ کی رنگت ختم کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button