پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کا حلقہ بندیوں پر ایم کیوایم کے تحفظات دورکرانےکا فیصلہ

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اور  حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم  پاکستان کے تحفظات کے معاملے پر  وفاقی حکومت کا وفد پیر کو کراچی پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کا وفد آج کراچی پہنچےگا ، وفد میں وفاقی وزرا ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ وفاقی حکومت کاوفد سابق صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کرےگا، وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات کرےگا۔

وفاقی حکومت چاہتی ہےکہ سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی سے متعلق ایم کیوایم کے تحفظات دور کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button