تازہ تریندنیا

بھارت کی بڑھتی ہوئی اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں مودی حکومت کی منظم سازش ہے

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے اقلیتی امور فرنینڈ ڈی ورینس کا کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی اقلیتوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں، زیادتیوں کی وجہ انفرادی یا مقامی نہیں، یہ مودی حکومت کی منظم سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت میں انسانی حقوق کی ورزیوں کے مقدمے کی سنوائی کی۔

یو ایس سی آئی آر ایف کے اعلان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ میں بیس ستمبر کو مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی سماعت ہوئی، اقوام متحدہ میں سماعت کے دوران بھارت میں جاری سنگین بنیادی خلاف ورزیوں کے معاملے کو سنا گیا۔

سماعت میں کہا گیا کہ بھارت کی اس وقت صورتحال تین الفاظ کا خاصہ ہے ، وہ تین الفاظ یہ ہیں: میسیو یعنی بڑے پیمانے پر، سسٹیمیٹک یعنی منظم اور ڈینجرس یعنی خطرناک۔

قوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے اقلیتی امور فرنینڈ ڈی ورینس کا کہنا تھا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی اقلیتوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں، زیادتیوں کی وجہ انفرادی یا مقامی نہیں، یہ مودی حکومت کی منظم سازش ہے۔

چیئرمین یو ایس سی آئی آر ایف نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں اور مظالم کا مقصد مذہبی قوم پرستی کو ہوا دینا ہے، کئی سال سےبھارت میں مذہبی آزادی کےحالات بگڑچکے ہیں، بھارت میں مذہبی پیشرفت کیلئےپالیسی کے اختیارات پرمسلسل مذاکرات کی ضرورت ہے۔

بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں کونشانہ بنانے والی امتیازی پالیسیاں، قوانین بنائے، تبدیلی مذہب کے مخالف اور مذہب کی بنیاد پر شہریت کو ترجیح کا قانون بنایا، اس کے علاوہ سول سوسائٹی تنظیموں کیلئے فنڈنگ پرپابندیوں جیسے قانون بنائے اور نافذ بھی کئے۔

کچھ عرصے سے بھارت میں اقلیتی برادریوں کےخلاف نسل کشی کی تحریک نےعالمی طاقتوں کی توجہ حاصل کررکھی ہے، دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھاتی آرہی ہیں۔

متعدد عالمی سیاسی رہنما براک اوباما، جسٹن ٹروڈو،جوبائیڈن اورپیوٹن مودی سرکارکی انتہا پسند پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button