Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت متعارف

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کررہی ہے کی اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ یہ انشیٹیو ڈیجیٹل ایگزیبیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آنکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پوراکرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کررہی ہے کی اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!