تازہ ترینصحت

افریقہ سے پھیلنے والے ‘خطرناک وائرس’ کا پاکستان میں داخل ہونے کا خطرہ

 افریقہ سے ایبولا وائرس کے پاکستان میں داخل ہونے کا خدشے کے پیش نظر انتباہی مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائرس کے پاکستان داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس بارے انتباہی مراسلہ جاری کر دیا

جس میں قومی ادارہ صحت نے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے وفاقی اداروں کو بھجوائے گئے انتباہی مراسلے کے مطابق گزشتہ ماہ یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایبولا انسانوں کو جینوس کے چار وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں ایبولا کے انسانوں میں حالیہ پھیلاو کی وجہ ایس یو ڈی وی وائرس ہے

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے یوگنڈا میں ایبولا کے پھیلاو کی کڑی مانیٹرنگ کے بعد یوگنڈ ا پر تجارتی اور سفری پابندیوں کی مخالفت کی ہے ۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ سمیت پاکستان کی تجارتی تنظیموں کو ایبولا کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں فیڈرل سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرے اور پاکستان داخل ہونے والے ایبولا کے مشتبہ کیس کی سنٹر فار ڈزیز کنٹرول کو فوری اطلاع دیں ۔

قومی ادارہ صحت نے تاکید کی ہے کہ پاکستان داخل ہونے والے مشتبہ ایبولا کیس کو فوری قرنطینہ کیا جائے اور ٹیسٹنگ کیلئے مشتبہ مریض سے سیمپلز لیکر نیشنل گائیڈ لائنز کے تحت سی ڈی سی کو ارسال کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button