Uncategorizedسپورٹس

حسن علی کو اشارہ مہنگا پڑ گیا

آوٹ کرکے باہر جانے کا اشارہ کرکے حسن علی مشکل کا شکار ہو گئے انہیں نہ صرف ڈانٹ پڑی بلکہ ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔
حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نور الحسن کو آوٹ کیا اور پھر انہیں گراونڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔
کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی بھی حرکت میں آ گیا اور اس نے غلط رویہ اختیار کرنے پر حسن علی کی سرزنش کی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
آئی سی سی سے ڈانٹ کیا پڑی کہ پہلے ٹی 20 میچ کے مین آف دی پلیئر حسن علی کو آج باہر بھی بیٹھنا پڑ گیا، دوسرے ٹی 20 میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button