الیکشنقومی و صوبائی حلقے

حلقہ این اے30 (سوات2)

 
سوات خیبر پختونخواہ کا ایک ضلع ہے۔ سوات کو1970میں ضلع کی حیثیت دی گئی۔ مالاکنڈ کا صدر مقام سیدو شریف بھی اس ضلع میں ہے۔ سوات کو خیبر پختونخواہ کے شمالی خطے میں امتیازی حیثیت حاصل ہے، اس ضلع کا کل رقبہ5337مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع سوات کی قومی اسمبلی میں2جبکہ صوبائی اسمبلی میں کل 7نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے30(سوات2 ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلیم رحمان49976ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار محمد حفیظ الرحمن نے16704ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علاﺅالدین نے 16373 ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خورشیدنے 15595ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار فضل سبحان نے 11367ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علاﺅ الدیننے اس حلقہ سے24063ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار شجاعت اعلی خان نے16337 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار شیر بہادر نے 7894ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار محمد حفیظ الرحمن نے7363ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد ایوب خان ایڈووکیٹ نے 3804ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاض نے 3014ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار فضل سبحان نے67085 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار شجاعت علی خان نے15680ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم رحمان نے10867ووٹ لیے، پاکستان عوامی پارٹی کے امیدوار شوکت علی نے 2592ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ لیاقت علی خان نے811ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں آزاد امیدوار مولانا ایم دین ڈار کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار حاجی ارسلان خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار ایم اجمل خان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد ملک نادر خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک جہانگیر خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں آزاد امیدوارسردار حبیب اللہ خان کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے84, 85, 86 (سوات5, 6, 7 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے30کے صوبائی حلقے پی کے84 سوات5 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان نے11071ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد ایوب خان نے8038 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار دوست محمد خان نے6480ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اکبر خان نے6066 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار قاری محمود نے4010ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے30کے صوبائی حلقے پی کے85سوات6 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار جعفر شاہ نے 14344 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شرافت علی نے 13765ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد نے10504ووٹ لیے، جماعت اسلامی کے امیدوار بخت امین نے 8269ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید علی نے4557ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے30کے صوبائی حلقے پی کے86سوات 7سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قاموس خان نے 10687ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار علی شاہ نے10302 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان نے 10028ووٹ لیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد شاہی خان نے7275ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصافکے امیدوار محمد زیب نے 5945ووٹ لیے۔
اسی حلقہ میں 24اپریل 2014کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان نے 15111ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان نے13491 ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button