الیکشنقومی و صوبائی حلقے

حلقہ این اے31 (شانگلہ 1)

 
شانگلہ خیبر پختونخواہ میں واقع ایک ضلع ہے۔ سرکاری طور پر ضلع متعین ہونے سے پہلے شانگلہ ضلع سوات کی ایک تحصیل تھا۔ یکم جولائی1995کو اسے ضلع بنا دیا گیا۔ اس ضلع کا کل رقبہ1586 مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع شانگلہ کی قومی اسمبلی میں1جبکہ صوبائی اسمبلی میں2نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے31(شانگلہ1 ) سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عباد اللہ30916ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صدید الرحمن21682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انجینئر حمید اقبال خان نے11061ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار راحت حسین نے 8407 ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نواز محمود خان نے6120ووٹ لیے،جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر محمد انور شاہ نے 4579ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار انجینئر امیر مقام نے اس حلقہ سے26928ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صدید الرحمن نے15740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر افسر الملک خان نے12999ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار راحت حسین نے6477ووٹ لیے،آزاد امیدوار سفیر خان نے 1171ووٹ لیے، آزاد امیدوار امیدوار محمد سلیم نے 193ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار امیر مقام نے25960 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سفیر خان نے18676ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار افسر الملک نے11769ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جمال زیب خان نے 2743ووٹ لیے، آزاد امیدوار محمد سلیم خان نے531ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں آزاد امیدوار مولانا نور محمد کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار عبدالقیوم خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار ملک سخی جان کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد ملک سخی جان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں ملک سعد خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں آزاد امیدوار سعد خان کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے87, 88 (شانگلہ 1, 2 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے31 کے صوبائی حلقے پی کے87 شانگلہ1 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد راشد خان نے15316ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی سعد فرین نے10480 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار افسر الملک نے8360ووٹ لیے، قومی وطن پارٹی کے امیدوار متوکل خان نے7563 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار محمد یار نے6498ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے31کے صوبائی حلقے پی کے88شانگلہ2 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدل منیم نے 10494 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فضل اللہ خان نے 10267ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار شیر عالم خان نے7652ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انور علی نے 6409ووٹ لیے،جماعت اسلامی کے امیدوار سعد غفار نے1867ووٹ لیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button