الیکشنقومی و صوبائی حلقے

حلقہ این اے32 (چترال 1)

چترال صوبہ خیبر پختونخواہ کا ایک اہم ضلع ہے۔ چترال پاکستان کے انتہائی شمالی کونے پر واقع ہے۔ یہ ضلع ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو کہ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ ضلع چترال کا کل رقبہ14850 مربع کلومیٹر ہے۔ اس ضلع کی قومی اسمبلی میں 1جبکہ صوبائی اسمبلی میں کل 2نشستیں ہیں۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے32(چترال1 ) سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین 29772ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدل لطیف24182 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدل اکبر چترالی نے20520ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد حکیم خان نے 19877 ووٹ لیے، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار ہدایت الرحمن نے15928ووٹ لیے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سید مظفر علی شاہ جان نے 6728ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس نے 2463ووٹ لیے۔
2008کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار شہزادہ محی الدین نے اس حلقہ سے33278ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد خان نے31120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام محی الدین نے18516ووٹ لیے، ایم ایم اے کے امیدوار مولوی محمد جہانگیر خان نے2759ووٹ لیے،آزاد امیدوار نادر خواجہ نے 695ووٹ لیے۔
2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار عبدل اکبر خان نے36130 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین نے23907ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار علی ایس امان نے20862ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدل لطیف نے516ووٹ لیے۔
1997کے انتخابات میں آزاد امیدوارحاجی لال کریم کامیاب ہوئے، 1993کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار بسم اللہ خان کامیاب ہوئے، 1990کے انتخابات میں بھی آزاد امیدوار حاجی لال کریم کامیاب ہوئے، 1988کے انتخابات میں آزاد بسم اللہ خان کامیاب ہوئے، 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں عبدل سبحان خان کامیاب ہوئے، 1977کے انتخابات میں آزاد امیدوار عبدل سبحان خان کامیاب ہوئے ۔
 
صوبائی حلقے پی کے89, 90 (چترال 1, 2 )
الیکشن 2013میں حلقہ این اے32 کے صوبائی حلقے پی کے89 چترال1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم خان نے11310ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار خالد پرویز نے10234 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار مولانا عبدلرحمن نے9948ووٹ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلطان محمد حاجی سلطان نے7866 ووٹ لیے، قومی وطن پارٹی کے امیدوار عبدل ولی خان عابد نے7232ووٹ لیے۔
الیکشن 2013میں حلقہ این اے32کے صوبائی حلقے پی کے90چترال2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین نے10848 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار غلام محمد نے10841ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار حسین احمد نے9274ووٹ لیے،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رحمت غازی خان نے 7787ووٹ لیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعد احمد خان نے4021ووٹ لیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button