تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

حلوہ کدو: طاقت توانائی اور غذائیت کا پاور ہاؤس

کدو میں کئی مفید غذائی اجزا قدرت نے سمو دیے ہیں۔ان میں کیلشیم، پوٹاشیم اور فولادی اجزا کثرت سے پائے جاتے ہیں۔جبکہ وٹامن اے اور بی کمپلیکس بھی ان کا خاص حصہ ہوتے ہیں۔ان میں فاسفورس، آئرن،کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

کدوکا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جسے ہم قدرت کا انمول تحفہ کہہ سکتے ہیں۔کدو کا تعلق پھلوں اور سبزیوں کے ایک عظیم خاندان سے ہے، جسے Cucurbitaceousکہا جاتا ہے اور اس خاندان میں کدو یا کاسی پھل،پیٹھا، لوکی ٹینڈا، تورئی،کچری،ککڑی، کھیرا، کریلا، خربوزہ،تربوز، گرمااور سردا شامل ہیں۔ کدو کا نباتاتی نام Cucurbita Pepo ہے۔کدو کو عربی زبان میں ”قرح“ فارسی میں ”کدوئے دراز”بنگالی میں“ ”کمرا“ انگریزی میں ”White Gourd“ یا”Pumpkin“کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

قرآن پاک میں بھی اس قبیلے کی سبزیوں کو”یقطین“ کے نام سے واضح کیا گیا ہے۔ کدو ہمارے رسول پاک حضرت محمد ﷺ کی بھی مرغوب غذاتھی۔

کدو کی اقسام:
کدو کی عام طور پر پانچ اقسام ہیں جن میں حلوہ کدو، گول کدو، گھیا کدو، سرخ کدو اور سفید کڑوا کدو عام ہیں اوران کے فوائد کم و بیش یکساں ہیں۔ ان میں جسم میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات وافر مقدار میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ایک بے حد طاقتور سبزی ہے۔اس کی ڈنڈی سے لے کر بیج تک کارآمد ہیں۔ روغن کدو کو آج سے نہیں پرانے حکما برسوں سے دماغ کی خشکی، بلڈ پریشر اور اعصاب کے کھچاؤ میں استعمال کرا رہے ہیں۔ نیند کے لیے دوائیں کھائی جاتی ہیں جبکہ گہری نیند کے لیے روغن کدو سے بہتر شاید ہی کوئی چیز ہو۔

کدو میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:

کدو میں کئی مفید غذائی اجزا قدرت نے سمو دیے ہیں۔ان میں کیلشیم، پوٹاشیم اور فولادی اجزا کثرت سے پائے جاتے ہیں۔جبکہ وٹامن اے اور بی کمپلیکس بھی ان کا خاص حصہ ہوتے ہیں۔ان میں فاسفورس، آئرن،کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

کدو کے 100 گرام بیجوں میں 446 کیلوریز، 19 گرام فیٹ، 3.7 گرام سیچوریٹڈ فیٹ، پایا جاتا ہے جبکہ اس میں 18 ملی گرام سوڈیم، 919 ملی گرام پو ٹاشیم، 18 گرام ڈائٹری فائبر پاتا ہے، علاوہ ازیں کدو کے بیجوں میں 19 گرام پروٹین، 5 فیصد کیلشیم، 18 فیصد آئرن اور 65 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

کدو کے صحت پر حیرت انگیز اثرات:

کدو اور اس کے بیج مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیے جاتے ہیں، کدو کے بیجوں کا استعمال وزن میں کمی سے لے کر بالوں کی افزائش تک معاون ثابت ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کدو کے بیج غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں جن کا بطور اسنیکس استعمال کرنا مجموعی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔اس میں مزید فیٹی ایسڈ کی مقدار بھی پائی جاتی ہے جس کے سبب خون کی ترسیل رواں رکھنے والی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور کولیسٹرول لیول مثبت سطح پر رہتا ہے۔

1 2 3 4اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button