خبریںپاکستان سے

حکومت اقتصادی استحکام کے بعد صنعتی ترقی تیز کرنے کی کوششیں کر رہی ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد صنعتی ترقی کو تیز کرنے کی ہرممکن کوششیں کر رہی ہے تا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو سکیں۔
وزیراعظم نے معاون خصوصی یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن انداز میں صوبائی حکومت کی معاونت کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کی تیز تر معاشی ترقی سے مکمل طور پر استفادہ کر سکیں گے۔ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پر توجہ دے رہی ہے. بلوچستان کے عوام خصوصاً غربت سے متاثرہ افراد سماجی تحفظ کے جامع پروگرام ”احساس” سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیراعظم نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Back to top button