تازہ ترینسیاسیات

ن لیگی وزیرعطا تارڑ کا ایوان میں نازیبا اشارہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بیہودہ اشارہ کردیا۔

پنجاب کے وزیرعطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا جس کے بعد پورے ملک میں لیگی رہنما کےخلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے نے شرافت کو بھی شرمسار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجودعطاتارڑ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گھس آئے اسپیکر نے باہر جانے کا حکم دیا تو ٹھوکر پر ماردیا پھر باہرجانے سےانکارکردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button