خبریںپاکستان سے

حکومت نے بچوں کو مزید چھٹیاں دے دیں، سکول‌ 13 جنوری کو کھلیں گے

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، صوبہ بھر کے سکول کل سے بند رہیں گے۔
وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول کل سے بند رہیں گے، 13 جنوری سے سکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل سکولوں کو آج کھول دیا گیا تھا تاہم حکومت نے سردی میں شدت کے سبب فیصلہ بدلتے ہوئے مزید چھٹیوں کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Back to top button