تازہ ترینسپورٹس

خاتون بلے باز نے آؤٹ سے بچنے کیلئے فیلڈر کو کیچ ہی نہ پکڑنے دیا

امریکی ٹیم نے اس واقعے کے خلاف امپائر سے بھی اپیل کی لیکن امپائر نے کوئی ایکشن لیے بغیر ہی کینیڈین کرکٹر کو بیٹنگ جاری رکھنے کا کہا اور پھر سکسینا نے میچ میں 40 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کینیڈا اور امریکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں کینیڈین خاتون کرکٹر نے کیچ آؤٹ ہونے سے بچنے کیلئے فیلڈرز کے درمیان میں آگئی۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ سے متعلق ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کرکٹر کو کیچ آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے فیلڈرز کے درمیان آتے اور پھر واپس کریز میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ میکسیکو میں ہونے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پیسر سارا فاروق نے گیند پھینکی جو وکٹ پر کھڑی کینیڈین کھلاڑی دیویا سکسینا کے بلے کے کنارے پر لگ کر ہوا میں اچھل گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی کچھ امریکی خواتین کرکٹر کیچ پکڑنے کے لیے دوڑیں تو کینیڈین خاتون بلے باز بھی درمیان میں آ گئیں جس کے باعث ان کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔

امریکی ٹیم نے اس واقعے کے خلاف امپائر سے بھی اپیل کی لیکن امپائر نے کوئی ایکشن لیے بغیر ہی کینیڈین کرکٹر کو بیٹنگ جاری رکھنے کا کہا اور پھر سکسینا نے میچ میں 40 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دوران بیٹنگ کسی بھی قسم کی مداخلت کرتا ہے تو اسے آؤٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن اس میچ ایسا نہ ہو سکا اور امپائر نے کینیڈین خاتون کرکٹر کو بیٹنگ جاری رکھنے کی اجازت دی۔

Leave a Reply

Back to top button