تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خاتون شوہر کے ٹکڑے کر کے آرام سے سو گئی

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے صدرمیں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون نے شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے اور پھر آرام سے سو گئی، خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضاء ملے ہیں، قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، خاتون خود بھی اعضاء کے قریب ہی آرام سے سو رہی تھی۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔

مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button