خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو رمضان کو چھڑوانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں ملزم زخمی ہوا، پولیس گرفتار ملزم کو برآمدگی کیلئے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار ہو چکے ہیں، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنیوالے دونوں ملزمان بھائی ہیں۔
یاد رہے راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل سوا رملزمان نے راہگیر خاتون پر تشدد کیا اور پرس، زیور چھین کر فرار ہوگئے تھے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کہ ایک ملزم نے خاتون سے پرس چھینا اور دوسرے نے دبوچ لیا، ملزم نے خاتون کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں کھینچ کر اتاری اس کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا