Uncategorizedسپورٹس

خاتون کو نازیبا میسجز بھیجنے پر آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین مستعفی

خاتون کو نازیبا میسجز بھیجنے پر آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے ۔
ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے اور مستعفی ہونے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ، ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگی ، انہوں نے کہا یہ فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرے اور میرے ہلخانہ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔
2017 میں کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو بھیجے جانے والے غیر اخلاقی میسجز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے شان شایان نہیں تھے ، میں اپنی بیوی ، فیملی اور ٹیم سے ہر پریشانی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھی شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں ۔واضح رہے کہ ٹم پین نے سٹیون سمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔دوسری جانب تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا ہے ، بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا.

Leave a Reply

Back to top button