تازہ ترینسپورٹس

ٹور ڈی خیبر سائیکل ریس 21 فروری سے شروع ہوگی

ٹور ڈی خیبر سائیکل ریس 21 فروری سے شروع ہوگی، پہلی بار سائیکل ریس وادی تیراہ میں بھی ہوگی۔

ٹور ڈی خیبر نیشنل سائیکل ریس 21 اور 22 فروری کو وادی خیبر اور وادی تیراہ میں منعقد ہوگی، یہ پہلا موقع ہے کہ جب سائیکل ریس کا انعقاد وادی تیراہ میں کیا جارہا ہے۔

پاکستان سائیکلسنگ فیڈریشن کے صدر علی اظہر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ 2 روزہ سائیکل ریس 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔

پہلا مرحلہ 41کلو میٹر پر مشتمل ہوگا، جس میں ریس باب خیبر سے شروع ہوگی اور طورخم بارڈر مچنی چیک پوسٹ پر اختتام پزیر ہوگی۔

دوسرا مرحلہ 22 فروری کو ہوگا، جو وادی تیراہ میں 27 کلومیٹر روڈ پر ہو گا، جس کا اختتام دواطوئے کے مقام پر ہوگا۔

ریس کی اختتامی تقریب باغ میدان اسپورٹس کمپلیکس وادی تیراہ میں منعقدکی جائے گی۔

سائیکل ریس میں 55 سائیکلسٹ حصہ لیں گے، جس میں سندھ پنجاب بلوچستان کے ساتھ خیبرپختونخوا کی 3 ٹیمیں اور اسلام آباد، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم چھ، چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button