تازہ ترین

شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے کلو دینے کا فیصلہ

 شریف فیملی کی ملکیت میں شوگر ملز سے چینی 70 روپے کلو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگرملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ہوئے ہیں جس میں ایسوسی ایشن کو چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگاتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت مستحکم کرنی ہے۔

شہباز شریف نے ایکسپورٹ پر پابندی کیساتھ اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں،ناجائزمنافع خوروں،مصنوعی قلت سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے احکامات پرعملدرآمد سے مسلسل آگاہ کرنےکی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا غفلت،کوتاہی پرمتعلقہ افسراورعملےکوذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی طلب دیکھتے ہوئےچینی برآمدپرمکمل پابندی کا حکم دیا ہے، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اپنےفرائض میں غفلت برتنےوالوں کیلئےزیرو ٹالرنس پالیسی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button