تازہ تریندنیا

تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ, تمام قیدیوں کی رہائی تک مظاہرے جاری رکھنے کا  اعلان

اسرائیلیوں نے فلسطین تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے زیرِ حراست قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبے سے دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تل ابیب فنّی عجائب گھر کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں قیدیوں کے عزیزواقارب سمیت ہزاروں اسرائیلیوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے قیدیوں کی تصاویر اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے "انہیں فوراً گھر واپس لاو” کے نعرے  لگائے اور تمام قیدیوں کی رہائی تک مظاہرے جاری رکھنے کا  ا علان کیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے مظاہرے کی جگہ پر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور اطراف کے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں 4 روزہ انسانی وقفہ 24 نومبر بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا۔ انسانی وقفے کے دوران مصر کی رفاح سرحدی چوکی پر 13 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا اور 39 فلسطینی قیدیوں کو وصول کیا گیا تھا۔

سمجھوتے کی رُو سے حماس کے زیرِ حراست 50 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں بند 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دونوں طرف کے قیدیوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button