جرم کہانی

خواتین سے زیادتی کرنیوالے 3 ڈاکو گرفتار

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ اروپ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی چار وارداتوں میں خواتین سے زیادتی کی تھی۔

گرفتار ملزمان میں دو سگے بھائی عامر، ذیشان شانی شامل جبکہ تیسرا ملزم ساجد بتایا جاتا ہے۔

ملزمان کو سی پی او گوجرانوالہ کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات کا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button