تازہ ترینجرم کہانیخبریں

خواتین کو بے لباس کرنے کا کیس، 9 ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

خیال رہے کہ فیصل آباد کے ملت بازار میں 6 دسبمر کو چار خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام پر تشدد کیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد بھی نظر آیا اور خواتین بے لباس بھی نظر آئيں۔

فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیس کے گرفتار ملزمان کی آواز کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملزمان کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم فارنزک لیبارٹری لاہور لے جایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں خواتین کو ”بے لباس” کرنے سے متعلق آواز ہے، ویڈیو میں ریکارڈ آواز کا موازنہ کرنے کے لیے ملزمان کو فارنزک لیب لے جایا جا رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج مقدمے میں 9 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے تاہم گرفتار 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ فیصل آباد کے ملت بازار میں 6 دسبمر کو چار خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام پر تشدد کیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد بھی نظر آیا اور خواتین بے لباس بھی نظر آئيں۔

Leave a Reply

Back to top button