HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » جرم کہانی » خواتین کو جھانسہ دیکر شادیاں کرنے والے مزید 11چینی گرفتار

خواتین کو جھانسہ دیکر شادیاں کرنے والے مزید 11چینی گرفتار

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ایف آئی اے نے جوہر ٹاؤن سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دینے والے مزید 11 چائینر کو گرفتار کرلیا۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 11 مزید چینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کروانے والے غیر ملکی گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکیوں کی چین میں شادیاں، مزید 14چینی باشندے گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ایک متاثرہ شخص نزیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں چھاپہ مار کر چائینیز باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نزیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لے جا کر جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے۔

جواب دیجئے