تازہ ترینسیاسیات

اسحاق ڈار کے فیصلوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے بغیر چلانے کی کوشش کی جس سے بڑا نقصان ہوا اور ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں عجیب کا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ختم کرنا پڑے گا، ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس پاکستان کے فیصلے کر رہی ہوتی ہے، ہم بھی سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر  ملک چلا سکتے ہیں، جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا اور ڈیفالٹ کا خطرہ بھی بڑھ گیا تاہم حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی اداروں سے قرض لینا آسان ہو جاتا ہے، ہم بہت محنت سے آئی ایم ایف کو واپس لائے، بجلی پیٹرول مہنگا کرنا پڑا، پراپرٹی پر ٹیکس لگایا، مجھے ہٹایا گیا تو آئی ایم ایف سے پیچھے ہٹ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button