دنیا

اسرائیل کے لیے سخت ترین دن

غزہ میں 95 ویں روز جنگ کے باوجود اسرائیل ناکامی سے دوچار ہے۔

شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرنے والی صہیونی فورسز کو مزاحمت کاروں نے ناکو چنے چبوا دیے۔

اسرائیلی فوج کو اب سخت ترین مزاحمت کا سامنا ہے اور حالیہ دنوں میں اس کے کئی اہلکار مارے گئے جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی لڑائی میں مزید درجنوں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مزید 27 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 519 فوجی ہلاک اور 2465 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو فوج نے غزہ میں نو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button