فن اور فنکار

خود پر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی: نیلم منیر

ویب ڈیسک: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ خود پر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی۔
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں، بڑی اسکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی۔
نیلم منیر نے کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور میرا اس پر یقین ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ قسمت کے ساتھ اس کے ساتھ ساتھ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل آپ کو ضرور ملتا ہے۔
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دے۔
نیلم منیر نے مزید کہا کہ بڑی اسکرین کا تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن میں کسی خاص کردار کی اپنے اوپر چھاپ نہیں لگنے دینا چاہیے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی خفیہ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا۔
نیلم منیر نے کہا تھا کہ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی، شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Back to top button