پاکستانتازہ ترین

قوم آج دعا کرے کہ ہم اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں

سابق وزیراعطم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم آج دعا کرے کہ ہم اقبال کے شاہین کی طرح پرواز کرسکیں اور اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں۔

بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 27ویں شب کی رات ہی پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا للہ ہے کے نعرے کے ساتھ یہ ملک بنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر پاکستان تھا، ایک نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا آج دعا کریں ہم پاکستان کو اس طرف لے جائیں جس کا خواب دیکھا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا گیا تھا، ملک کو ریاست مدینہ کی طرز کا بنانے کا خواب دیکھا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نبی ﷺ نے ریاست مدینہ میں انسانوں کی غلامی کی زنجیریں توڑ دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے عزت ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے، اللہ نے اپنے ہاتھ میں انسان کا رزق رکھا ہوا ہے تو اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے کا خوف ختم ہوجاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم پر باہر سے کٹھ پتلیاں بٹھائی گئی ہیں سب کو دعا کرنی چاہیے تاکہ ہم اقبال کے شاہین کی طرح پرواز کرسکیں۔

انہوں نے کہا یہ کہنا کہ ہم بھکاری ہیں وینٹی لیٹر پر ہیں مرضی نہیں چلا سکتے یہ ساری باتیں وہ ہیں جو ہماری قوم کو اونچی پرواز سے روکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button