تازہ تریندنیا

طلباء و طالبات کیلئے یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع

اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اسپین جانے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو ویزا اور رہائش کی ضرورت ہوگی اس مقصد کیلئے ہم آپ کو درخواست جمع کرانے کے حوالے سے اہم مشورے اور ہدایات فراہم کررہے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کو بہت سی آسانیاں اور سہولت میسر ہوگی۔

آپ اسپین میں ویزا کے لئے کس طرح درخواست دینا چاہتے ہیں،یہاں بتاتے چلیں کہ اسپین میں ویزا کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں سے کوئی ایک منتخب کی جاسکتی ہے، اس قانون کے مطابق آپ سیاحتی ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ چھوٹے ٹور پر جارہے ہیں اسی طرح آپ تعلیمی یا ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا سے متعلق بتائیں گے کیونکہ ان دنوں طلباء و طالبات کیلئے اسپین کا ویزا اور رہائش حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے جس سے وہ بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ستمبر کی مدت نزدیک ہے اور اس مدت کے لیے اسپین کو بےشمار انٹرنیشنل طلباء و طالبات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسپین اب اپنے ایجوکیشن سیکٹر کو بحیثیت انٹرنیشنل سیکٹر متعارف کروانے کے لیے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے طلباء و طالبات کیلئے بڑی تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔

آپ بحیثیت طالب علم اور ستمبر کی مدت کیلئے اسپین کا رُخ کرسکتے ہیں یہاں پر بےشمار انٹرنیشنل یونیورسٹیز ہیں اور اسپین حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے قواعد ضوابط کے تحت طلباء و طالبات کو بہت سی سہولیات میسر ہوں گی۔

طلباء و طالبات کو جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان میں سرفہرست یہ ہے کہ جب طلباء اسپین میں پڑھائی کرنے کے لیے آئیں گے تو اُن کو اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی دی جائے گی اور جیسے ہی وہ اپنی پڑھائی مکمل کرتے ہیں تو اُن کو رہائشی سہولت بھی دے دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button