بین الاقوامی

دبئی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینر میں دھماکا، قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

دبئی کی بندرگاہ پر بحری جہاز کے کنٹینرمیں دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دبئی کی جبل علی بندر گاہ پر لنگرانداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، آگ کے شعلے دور سے دکھائی دیئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Leave a Reply

Back to top button