خبریںپاکستان سے

دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: دریائے ستلج میں ملہوشیخو کے قریب کشتی ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔
نجی چینل اے آروائی نیوز کی رہورٹ کے مطابق شہر اوکاڑہ کے علاقے مہلوشیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ کشتی میں درجن سے زائد افراد سوار تھے جن کی تلا ش جاری ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
حادثے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، اور متعلقہ اداروں نے ہرممکن اقدامات شروع کردیے۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے، کشتی آمدورفت کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم آج سفر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا، کشتی میں سوار افراد جنازے میں شرکت کے لیے منچن آباد سے آ رہے تھے کہ ملہوشیخو کے مقام پر ان کی کشتی الٹ گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہرمکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی اور واقعے سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد مارے گئے تھے۔ اس سے قبل اپریل میں خیبرپختونخوا میں واقع تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button