Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

دسمبر میں ایفل ٹاورکےسائز کا سیارچہ زمین کی جانب آئے گا

امریکی ادارے ناسا کے ماہرین نے کہا ہے دسمبر میں پیرس کے ایفل ٹاور کےسائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کی جانب آئے گا، سیارچہ 11 دسمبر کو زمین سے 24 لاکھ میل (38 لاکھ کلومیٹر) دور سے گزرے گا۔330 میٹر چوڑے سیارچے کا نام 4660 نیریئس ہے۔
ناسا کے سائنس دانوں کے مطابق اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ آنے والی دہائیوں میں زمین کے قریب سے 12 سے زائد بار گزرے گا۔سیارچہ زمین کے سب سے قریب سے 14 فروری 2060 کو گزرے گا، جب وہ 7.4 لاکھ میل (11 لاکھ کلومیٹر) دور ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ دو لاکھ 39 ہزار میل (3.84 لاکھ کلومیٹر) ہے۔اس لیے یہ سیارچہ کسی بھی طریقے سے زمین پر بسنے والوں کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں کر رہا۔۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!