تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دعا چوہدری کا ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوا، گرفتار ملزم چھڑا لیئے

پولیس کے مطابق اہل علاقہ ساؤنڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے، 15پر اطلاع پر ڈانسر دعا چوہدری کی سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مارا تاہم نفری کی کمی اور خاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کو نہ پکڑا جا سکا

گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس نے ریڈ کیا جب کہ اداکارہ گرفتار ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئی۔

اسٹیج آرٹسٹ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ کے فنکشن کے دوران ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے ریڈ کیا اور 2 افراد کوحراست میں لیا جس کے بعد دعا چوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوا بولا، اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی اور تشدد بھی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ ساؤنڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے، 15پر اطلاع پر ڈانسر دعا چوہدری کی سالگرہ کی تقریب پر چھاپہ مارا تاہم نفری کی کمی اور خاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کو نہ پکڑا جا سکا، پولیس نے تھانہ گرین ٹاون میں 7 خواتین اور 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button