Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دفتر میں موبائل فون چارج کرنا بجلی چوری قرار دیدیا

باس نے نوٹ میں لکھا ہے کہ دفتر میں کسی ملازم کو موبائل فون یا کوئی اور الیکٹرانک ڈیوائس چارج کرنے کی اجازت نہیں، یہ بجلی کی چوری ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے پر ملازم کی تنخوا سے کٹوتی کی جا سکتی ہے لہٰذا کام کے دوران تمام ملازمین کے موبائل فونز بند ہونے چاہییں۔

کیا آپ کو دفتر میں اپنا موبائل فون چارج کرنے کی اجازت ہے؟ یقیناً ہوگی مگر امریکا میں ایک نجی دفتر میں ملازمین کے موبائل فون چارج کرنے کو ’’بجلی کی چوری‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ملازمین کے لیے باس کی جانب سے لکھا گیا ایک نوٹ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں کام کے دوران ملازمین کے موبائل فون چارج کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ملازمین نے تو باس کے نوٹ کو سنجیدہ لے لیا ہوگا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس کا خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

باس نے نوٹ میں لکھا ہے کہ دفتر میں کسی ملازم کو موبائل فون یا کوئی اور الیکٹرانک ڈیوائس چارج کرنے کی اجازت نہیں، یہ بجلی کی چوری ہے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے پر ملازم کی تنخوا سے کٹوتی کی جا سکتی ہے لہٰذا کام کے دوران تمام ملازمین کے موبائل فونز بند ہونے چاہییں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!