تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

دنیا کا عمر رسیدہ سفید گینڈا 54سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگیا

پیناچیونی کا کہنا تھا کہ ٹوبی کو ٹینٹو کے میو سائنس میوزیم میں حنوط کرکے نمائش کے لیے رکھا جائے گا،جہاں وہ پانچ سال قبل مرنے والے چڑیا گھر کے ایک سفید شیر بلانکو کے ساتھ رہے گا۔

دنیا کا عمر رسیدہ سفید گینڈا 54 سال کی عمر میں شمالی اٹلی کے چڑیا گھر میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر ویرونا کے قریب چڑیا گھر پارکو ناتورا ویو کی ترجمان ایلیسا لیویا پیناچونی نے بتایا کہ دنیا کا طویل عمر کا نونو ٹوبی نامی سفید گینڈا کی جس کی عمر 54برس تھی چڑیا گھر میں زندی کی بازی ہار گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گینڈا اپنے آرام کرنے والی جگہ پر واپس جاتے ہوئے اچانک فرش پر گر گیا اور تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد اس کا دل کام کرنا چھوڑ گیا۔

پیناچیونی کا کہنا تھا کہ ٹوبی کو ٹینٹو کے میو سائنس میوزیم میں حنوط کرکے نمائش کے لیے رکھا جائے گا،جہاں وہ پانچ سال قبل مرنے والے چڑیا گھر کے ایک سفید شیر بلانکو کے ساتھ رہے گا۔

Leave a Reply

Back to top button